3 ستمبر، 2018 11:56 AM
News Code: 3645558
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ شام

دمشق، 3 ستمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ''محمد جواد ظریف'' شام کے ایک روزہ دورے پر پیر کے روز دمشق پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق، دمشق کے بین الاقوامی ہوائے اڈے پر پہنچنے پر نائب شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد اور شام میں ایرانی سفیر جواد ترک آبادی نے ظریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا.
اس موقع پر اعلی شامی حکام اور سفارتکار بھی موجود تھے.
ایرانی وزیر خارجہ روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی زیارت کے لئے زینبیہ علاقے روانہ ہوگئے.
اس دورے کے موقع پر ظریف اعلی شامی حکام بالخصوص صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.
شام کا دورہ تہران دمشق حکام کے درمیان باہمی مشاورت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے.
یاد رہے کہ شام سے متعلق ایران، روس اور ترکی کے درمیان تہران میں سہ فریقی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تینوں ممالک کے سربراہان مملکت شریک ہوں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@