اوآنا تنظیم کا مشترکہ تعلیمی اکیڈمی کی تشکیل کا فیصلہ

تہران، 3 ستمبر، ارنا - جمہوریہ آذربائیجان کی سرکاری نیوز ایجنسی آذرتاج کے سربراہ جو ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے صدر بھی ہیں نے کہا ہے کہ اوآنا تنظیم نے مشترکہ تعلیمی اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے.

یہ بات 'اصلان اصلانوف' نے پیر کے روز تہران میں ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے 43ویں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
یہ اجلاس ارنا نیوز ایجنسی (IRNA) کی میزبانی میں ہورہا ہے.
جمہوریہ آذربائیجان اس وقت اوآنا تنظیم کا صدر ہے اور جنوبی کوریا اس کی آئندہ صدارت سنبھالے گا.
اصلان اصلانوف نے مزید کہا کہ تعلیمی اکیڈمی کے قیام کا مقصد اوآنا کے رکن ممالک کے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی سائنس پر گرفت ناگزیر ہے.
آذرتاج نیوز ایجنسی کے سربراہ نے اوآنا تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مشترکہ تصویری نمائش اور تنظیم کی خصوصی ویب سائیٹ کے قیام کا بھی مطالبہ کیا.
انہوں نے تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اوآنا کی ویب سائیٹ کو مزید فعال رکھنے کے لئے تصاویر اور خبر کے شعبوں میں مزید تعاون کریں تا کہ نہ صرف اراکین بلکہ غیررکن ممالک اور میڈیا ادارے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@