3 ستمبر، 2018، 9:42 AM
News ID: 3645533
T T
0 Persons
ایران میں اوآنا تنظیم کے 43ویں اجلاس کا آغاز

تہران، 3 ستمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے 43ویں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پیر کے روز تہران میں شروع ہوگیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، ارنا نیوز ایجنسی اس اجلاس کی میزبانی کرہی ہے.
ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA)کے رکن ممالک سمیت عمان، قطر، منگولیا، قازقستان، جمہوریہ آذربائیجان، جنوبی کوریا، جاپان، ویت نام، انڈونیشیا، ترکی، ملائیشیا، چین، عراق اور شام کی نیوز ایجنسیوں کے سربراہوں اس اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں.
اس اجلاس میں اوآنا تنظیم کے اراکین اور رکن خبر رساں اداروں کے سربراہان، نائب صدر، سنیئر ڈائریکٹرز اور ایڈیٹرز شریک ہیں.
43ویں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 18 نیوز ایجنسیوں کے اعلی حکام بشمول روس، جمہوریہ آذربائیجان، چین، قطر، ترکی، سلطنت عمان، منگولیا، جنوبی کوریا، قازقستان، جاپان، ویت نام، انڈونیشیا، ملائیشیا، عراق، شام، لبنان اور بلغاریہ شریک ہیں.
ارنا نیوز ایجنسی اور دیگر ایرانی خبر رساں ادارہ مہر بھی اس اجلاس میں شریک ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@