3 ستمبر، 2018، 9:09 AM
News ID: 3645525
T T
0 Persons
اوآنا اجلاس، مختلف ممالک کی نیوز ایجنسیوں کے سربراہوں کی ایران آمد

تہران، 3 ستمبر، ارنا - ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے رکن ممالک کے مختلف خبررساں اداروں کے سربراہ اور سنیئر عہدیدار تنظیم کے 43ویں اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں.

ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA)کے رکن ممالک سمیت عمان، قطر، منگولیا، قازقستان، جمہوریہ آذربائیجان، جنوبی کوریا، جاپان، ویت نام، انڈونیشیا، ترکی، ملائیشیا، چین، عراق اور شام کی نیوز ایجنسیوں کے سربراہوں اس اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) کی میزبانی میں ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے 43ویں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس تہران میں جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق، اس اجلاس میں اوآنا تنظیم کے اراکین اور رکن خبر رساں اداروں کے سربراہان، نائب صدر، سنیئر ڈائریکٹرز اور ایڈیٹرز شریک ہیں.
اوآنا تنظیم کے رکن ممالک دنیا کی دو تھائی آبادی پر مشتمل ہیں.
43ویں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 18 نیوز ایجنسیوں کے اعلی حکام بشمول روس، جمہوریہ آذربائیجان، چین، قطر، ترکی، سلطنت عمان، منگولیا، جنوبی کوریا، قازقستان، جاپان، ویت نام، انڈونیشیا، ملائیشیا، عراق، شام، لبنان اور بلغاریہ شرکت کریں گے.
ارنا نیوز ایجنسی اور دیگر ایرانی خبر رساں ادارہ مہر بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے.
35 ممالک کے 44 خبررساں ادارے اس وقت اوآنا تنظیم کے رکن ہیں. اس تنظیم کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی حمایت کے ساتھ 1961 کو قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقائی ممالک کی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ذرائع ابلاغ کی فراہمی کو آسان بنانا ہے.
ارنا نیوز ایجنسی 1997 سے 2000 تک اس تنظیم کی صدر رہی. اس کے بعد ارنا سال 2016 میں اوآنا کی نائب صدر بھی رہ چکی ہے.
ارنا نیوز ایجنسی اس وقتOANA کی ممبر بورد آف ایگزیکٹو ہے. ارنا نیوز ایجنسی اس تنظم کی بانیوں میں سے ہے جو ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی میزبانی کرے گی.
جمہوریہ آذربائیجان اس وقت اوآنا تنظیم کا صدر ہے اور جنوبی کوریا اس کی آئندہ صدارت سنبھالے گا.
اوآنا تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ میں 13 نیوز ایجنسیاں شامل ہیں اور حالیہ دور میں آذر تاج، روسی، چینی، جنوبی کوریا اور ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسیوں کو رکنیت حاصل ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@