ایران ویتنام تعلقات کو بڑھانے کیلئے قومی نیوز ایجنسیوں کا کردار اہم قرار

کوالالمپور، 3 ستمبر، ارنا - ویت نام کی سرکاری نیوز ایجنسی (VNA) نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ویت نام کے سرکاری خبررساں ادارے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں.

یہ بات وی این اے کے ڈائریکٹر جنرل ''نگوئن ڈک لوئی'' NGUYEN DUC LOI’S نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے تہران میں آئندوں دنوں ہونے والے ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے اجلاس کا خیرمقدم بھی کیا.

ارنا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں 2 ستمبر کو ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ کے 45ویں اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا.

سربراہ ویتنامی نیوز اینسی نے مزید کہا کہ ارنا اور وی این اے نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعلقاےت کے فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی، ثقافتی تعاون اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے.

انہوں ںے کہا کہ ایران اور ویتنام کی سرکاری نیوز ایجنسیاں باہمی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے لئے دونوں ادارے OANA تنظیم کی صلاحیتوں سے بھی استفادہ کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ 2015 میں اوآنا کے 35ویں اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کی نیوز ایجنسیوں نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے تھے جس کے مطابق ارنا اور وی این اے تصاویر اور خبروں کے تبادلوں میں تعاون کرنا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید کہ دونوں نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ OANA کے ذریعے اپنے تعاون کے معیار کو بھی مزید بہتر کریں.

ویتنامی نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اوآنا ایک پیشہ وارانہ تنظیم ہے جس نے سیاست کئے بغیر اپنی سرگرمیاں شفاف طریقے سے سرانجام دے رہی ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 35 ممالک کے 44 خبررساں ادارے اس وقت اوآنا تنظیم کے رکن ہیں. اس تنظیم کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی حمایت کے ساتھ 1961 کو قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقائی ممالک کی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ذرائع ابلاغ کی فراہمی کو آسان بنانا ہے.

ارنا نیوز ایجنسی 1997 سے 2000 تک اس تنظیم کی صدر رہی. اس کے بعد ارنا سال 2016 میں اوآنا کی نائب صدر بھی رہ چکی ہے.

ارنا نیوز ایجنسی اس وقتOANA کی ممبر بورد آف ایگزیکٹو ہے. ارنا نیوز ایجنسی اس تنظم کی بانیوں میں سے ہے جو ایگزیکٹو بورڈ کے 45ویں اجلاس کی میزبانی کرے گی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@