آذربائیجان کا اوآنا تنظیم کی صدارت پر ارنا نیوز کی نامزدگی کی حمایت کا اعلان

تہران، 3 ستمبر، ارنا - جمہوریہ آذربائیجان کی سرکاری نیوز ایجنسی آذرتاج کے سربراہ جو ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے صدر بھی ہیں نے اس تنظیم کی صدارت پر ارنا نیوز ایجنسی (IRNA) کی نامزدگی کا اعلان کردیا.

آذری خبررساں ادارے کے سربراہ ''اصلان اصلانوف'' اوآنا تنظیم کے 43ویں اجلاس میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر ہیں.
انہوں ںے اس موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب ''سید ضیاء ہاشمی'' کے ساتھ ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ ارنا نیوز ایجنسی اوآنا تنظیم کی صدارت سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے.
ارنا چیف سید ضیاء ہاشمی نے بھی کہا کہ جنوبی کوریا کے بعد یہ حق ارنا کو دیا جاسکتا ہے کہ اوآنا تنظیم کی تین سالہ صدارت سنبھالے.
انہوں نے مزید کہا کہ ارنا نیوز ایجنسی نے تہران میں اوآنا تنظیم کے 43ویں اجلاس کی میزبانی کرکے یہ بات ثابت کردیا ہے کہ وہ تنظیم کی صدارت کے لئے باصلاحیت اور موثر نامزد ہے.
اس موقع پر آذرتاج نیوز ایجنسی کے سربراہ نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ بڑھتے ہوئے مشترکہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارنا ایک مستقل ادارہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کے تجربات کو استفادہ کریں.
انہوں نے مزید کہا کہ اوآنا تنظیم کے قیام سے 57 سال گزر گئے اور آج علاقائی اور عالمی سطح پر اس تنظیم کو بڑی اہمیت حاصل ہے.
اصلان اصلانوف نے اوآنا تنظیم کی موثر بنانے کے لئے ایگزیکٹو بورڈ کے منظم اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا جس میں دانشور اور ماہرین شریک ہوں اور اس کے علاوہ اوآنا مشترکہ تربیتی ورکشاپ رکھے.
انہوں نے اوآنا تنظم کے سیکریٹری جنرل کے مستقل آفس کے قیام پر بھی زور دیا.
سید ضیاء ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو دیکھتے ہوئے ہمیں چاہئے کہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیں.
ارنا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں آج 3 ستمبر سے ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا.
35 ممالک کے 44 خبررساں ادارے اس وقت اوآنا تنظیم کے رکن ہیں. اس تنظیم کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی حمایت کے ساتھ 1961 کو قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقائی ممالک کی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ذرائع ابلاغ کی فراہمی کو آسان بنانا ہے.
ارنا نیوز ایجنسی 1997 سے 2000 تک اس تنظیم کی صدر رہی. اس کے بعد ارنا سال 2016 میں اوآنا کی نائب صدر بھی رہ چکی ہے.
ارنا نیوز ایجنسی اس وقتOANA کی ممبر بورد آف ایگزیکٹو اور تنظم کی بانیوں میں سے ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@