ایران اور شام کی نیوز ایجنسیوں کا باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

تہران، 3 ستمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی نیوز ایجنسی (IRNA) اور شامی نیوز ایجنسی (SANA) کے سربراہوں نے ایک ملاقات کے دوران خبر، مشترکہ رپورٹس کی اشاعت اور پیشہ وارانہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے.

یہ فیصلہ ارنا چیف ''سید ضیاء ہاشمی'' اور ان کے شامی ہم منصب ''عبدالرحیم احمد'' کے درمیان تہران میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران کیا گیا.
سربراہ شامی نیوز ایجنسی اوآنا تنظیم کے 43ویں اجلاس میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر ہیں.
ارنا چیف نے اس موقع پر دونوں نیوز ایجنسیوں کے درمیان خصوصی ورکنگ گروپ کے قیام کی پیشکش کی جس کا مقصد پیشہ وارانہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینا ہے.
شامی نیوز ایجنسی کے سربراہ نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سانا نیوز ایجنسی اس وقت فارسی سمیت 8 زبانوں میں سروس دے رہی ہے.
ارنا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں آج 3 ستمبر سے ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا.
35 ممالک کے 44 خبررساں ادارے اس وقت اوآنا تنظیم کے رکن ہیں. اس تنظیم کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی حمایت کے ساتھ 1961 کو قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقائی ممالک کی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ذرائع ابلاغ کی فراہمی کو آسان بنانا ہے.
ارنا نیوز ایجنسی 1997 سے 2000 تک اس تنظیم کی صدر رہی. اس کے بعد ارنا سال 2016 میں اوآنا کی نائب صدر بھی رہ چکی ہے.
ارنا نیوز ایجنسی اس وقتOANA کی ممبر بورد آف ایگزیکٹو اور تنظم کی بانیوں میں سے ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@