جوہری معاہدہ، یورپ نے اب تک کوئی پیکیچ نہیں دیا: ایران

تہران، 30 جون، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایران کو مجوزی پیکیج پیشکش نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے یورپی ممالک کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے.

'بہرام قاسمی' نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں وہ اپنے مجوزہ پیکیج ایران کو پیش کریں گے.

انہوں نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت میں چیف یورپی یونین خارجہ پالیسی فیڈریکا مغرینی کی جانب ایران کو مخصوص پیکچ کی پیشکش سے متعلق رپورٹس کی تردید کی.

قاسمی نے کہا کہ یورپی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی جانب سے مجوزہ پیکیج ملنے پر یقینا اس کا جائزہ لیا جائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپی پیکیج کا سنجیدگی سے غور کرے گا اور اس حوالے سے کسی طرح کا فیصلہ ملکی مفادات اور ایرانی عوام کے حق میں کیا جائے گا.

بہرام قاسمی نے بتایا کہ اس پیکیج کا جائزہ لینے کے بعد جوہری معاہدے میں ایران کے رہنے یا نہ رہنے پر بھی فیصلہ ہوجائے گا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@