ایرانی آرمی چیف کا پاک ایران علاقائی تعاون پر اطمینان کا اظہار

تہران، 30 جون، ارنا - ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ علاقائی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیکورٹی، عسکری اور آپریشنز تعاون اچھی سطح پر جارہا ہے.

یہ بات میجرل جنرل ''سید عبدالرحیم موسوی'' نے ہفتہ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ''بلال اکبر'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

جنرل بلال اکبر نے اس سے پہلے ایرانی پاسداران اسلامی انقلاب فورس (IRGC) کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی اور پاسداران کی بری فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور سے ملاقاتیں کی تھی.

ایران کے آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پاکستانی آرمی چیف کے دورہ ایران اور پاکستانی نیول چیف ایڈمیرل ظفر محمود عباسی کے بحر ہند نیول سمپوزیم کے چھٹے اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملا ہے.

انہوں نے اس اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کے حالیہ دورے سے بھی یہ تعلقات مزید ترقی کی سمت آگے بڑھیں گے.

میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایران اور پاکستانی افواج کے درمیان سمندری، بری اور فضائیہ کے شعبوں میں اچھا تعاون موجود ہے اور یہی توقع کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت ان تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کردار ادا کریں گی.

خطے کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان سے متعلق امریکہ کے غلط رویے کو ہرگز نہیں مانتے لہذا ہمیں خیال رکھنا ہوگا کہ دوسرے ممالک پاک ایران برادرانہ تعلقات کو متاثر نہ کریں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@