ایران کی عالمی کسٹم تنظیم کے پالیسی کمیشن میں شمولیت

تہران، 30 جون، ارنا - برسلز میں بین الاقوامی کسٹم تنظیم کے اجلاس کے موقع پر اراکین تنظیم نے متفقہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کو عالمی کسٹم تنظیم کے پالیسی کمیشن کا رکن بنادیا.

ایرانی کسٹم کے مطابق، حالیہ برسوں میں ایران میں کسٹم کے شعبے میں بین الاقوامی سرگرمیوں میں اضافہ اور فعال سفارتکاری کے فروغ کی وجہ سے عالمی کسٹم تنظیم (WCO) کے سیکرٹری جنرل کے گزشتہ سال کے دورے تہران کے بعد ایران کو عالمی کسٹم تنظیم کے پالیسی کمیشن میں شمولیت کی تجویز پیش کردی گئی جو آخر میں برسلز میں منعقدہ عالمی کسٹم تنظیم کونسل کے 145 ویں اجلاس میں اس تنظیم میں ایران کی شمولیت کی تجویز منظور کرلی گئی.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@