ایرانی کراٹے کی خاتون کھیلاڑی نے اولمپیک میں حصہ لینے کا جواز حاصل کرلیا

تہران، 30 جون، ارنا- خاتون ایرانی نوجوان نے کروشیا میں منعقدہ یوتھ کراٹے اولمپک کوالیفائرز مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹینا میں ہونے والے 2018 اولمپک میں حصے لینے کا جواز حاصل کرلیا.

خاتون ایرانی یوتھ کھیلاڑی 'مبینا حیدری' نے گزشتہ روز کروشیا کے شہر اوماگ میں منعقد ہونے والے یوتھ اولمپک کوالیفائرز مقابلوں میں ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں 2018اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے کوٹہ حاصل کرلیا.

ایرانی خاتون نے پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے میچوں میں بالترتیب پولینڈ، چینی تائپی، پولینڈ اور بیلجیم کے حریفوں کو شکست دے دی.

انہوں نے سیمی فائنل کے مرحلے میں اپنے فرانسیسی حریف کو دو پانچ سے شکست دے کر فائنل مرحلے میں پہنچنے کے علاوہ 2018 کے اولمپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کرلیا.

تقصیلات کے مطابق، یوتھ اولمپک کوالیفائرز مقابلے گزشتہ روز دو دن تک کروشیا کے شہر اوماگ میں جاری ہوں گے جس میں 84 ممالک سے 318 کراٹے کھیلاڑی شریک ہیں.

2018 سمر اولمپک مقابلوں کا 6 سے 18 اکتوبر تک ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں منعقد ہوں گے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@