ایرانی خواتین ٹیم کی ایشیائی کشتی رانی مقابلوں میں شاندار کارکردگی

تہران، 30 جون، ارنا - تین رکنی ایرانی خواتین ٹیم نے جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشیائی کشتی رانی مقابلوں میں شانداری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 تمغے حاصل کرلئے.

تفصیلات کے مطابق، کیمیا زارعی اور فروغ آقابالازادہ دو رکنی ٹیم کی شکل میں چینی اور جاپانی ٹیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا. اس مقابلے میں چینی ٹیم پہلئی پوزیشن پر آگئی.

ایک رکنی مقابلے خاتون ایرانی کشتی سوار ہانیہ بیداد نے چین اور جاپانی حریفوں کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کرلی.

مجموعی طور پر ایشین یوتھ کشتی رانی مقابلوں میں ایرانی خواتین ٹیم نے مجموعی طور پر 2 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے اپنے نام کئے ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@