گزشتہ تین مہینوں میں ایرانی گیس برآمدات کی آمدنی میں 39 فیصد کا اضافہ

تہران، 30 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی امریکی دھمکیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی گیس برآمدات کی آمدنی کی سطح 39 فیصد کے اضافے کے ساتھ2.210 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے.

یہ بات ایران کے جنوبی پارس خصوصی اقتصادی زون کے ڈائریکٹر جنرل کسٹم 'احمد پورحیدر' نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین مہینوں میں ایرانی گیس برآمدات کی شرح 3 ملین اور212 ہزار اور 592 ٹن تھی.

پورحیدر نے مزید کہا کہ گزشتہ تین مہینے کے دوران 4 ملین اور 273 ہزار ٹن ( 2 ارب اور 199 ملین اور 581 ڈالر سے زائد) غیر تیل مصنوعات جنوبی پارس گیس فیلڈ سے بیرون ملک میں برآمد کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اس کی شرح میں 24 فیصد زیادہ ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں حالیہ تین مہینوں میں مجموعی طور پر پارس جنوبی کی برآمدات کی شرح میں 31فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

احمد پورحیدر نے بتایا کہ اس مصنوعات کی سب سے بڑی کھیپ چین، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات اور کویت کو برآمد کی گئی ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@