پاکستانی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ ایران، عسکری اور سیکورٹی تعاون پر گفتگو

تہران، 30 جون، ارنا - پاکستانی فوجی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل 'بلال اکبر' نے دورہ اسلامی جمہوریہ ایران کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان حساس معلومات کے تبادلے، سیکورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی اور سرحدوں کی حفاظت پر گفتگو کی.

تفصیلات کے مطابق، جنرل بلال اکبر نے ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) کی بری فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل 'محمد پاکپور' کی دعوت پر تہران کا دورہ کیا.

جنرل بلال اکبر گزشتہ جمعہ کے روز تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کے ساتھ ملاقات کی.

فریقین نے اس موقع پر ایران اور پاکستان کے درمیان سیکورٹی تعاون کو بڑھانے اور حساس معلومات کے تبادلے پر بات چیت کی.

انہوں نے انسداد دہشتگردی بالخصوص مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف مشترکہ اقدامات کے ذریعے نمٹنے پر اتفاق کیا.

پاکستانی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور ایرانی کمانڈر نے دونوں افراج کے درمیان عسکری اور سیکورٹی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا.

انہوں نے اسلامی ریاستوں بشمول ایران اور پاکستان کے درمیانم اتحاد، بھائی چارے اور ہم آہنگی کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ امت مسلمہ کو درپیش شیطانی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@