دہشت گردی سے مقابلہ کرنا علاقائی حکمت عملی کی ضرورت ہے: ایرانی مندوب

نیویارک، 29 جون، ارنا - اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اسلامی جموریہ ایران خطی ممالک کے درمیان دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے.

یہ بات غلام علی خشرو نے اقوام متحدہ میں دہشت گردی سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی جیسے عالمی خطے کا ڈٹ کر مشترکہ طور پر مقابلہ کریں.

اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق، 100 ممالک سے 25000 کے قریب دہشت گردوں کو شام میں بھجوایا گیا ہے اور یہ بات عالمی تنظیموں اور عالمی برادری کے لئے ایک بڑا لمحہ فکریہ ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@