امریکی پابندیوں کے خلاف قومی یکجہتی کا مطالبہ کرتے ہیں: سینئر نائب صدر

تہران، 29 جون، ارنا - سینئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کو قومی یکجہتی کو بڑھانا چاہیے تا کہ ملکی معیشت اور اقتصادی صورتحال کو بہتر طریقے سے برقرار رکھا جائے.

یہ بات اسحاق جہانگیری نے اعلی سطحی سرکاری افسران کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہیں.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف ایک منصوبہ بندی کے تحت جنگ کا آغاز کیا ہے جس کے لئے ایرانی قومی کو قومی یکجہتی اور اتحاد سے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا.

نائب ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں موجود ایرانی سیاسی گروہوں کو امریکی سازشوں کا مشترکہ مقابلہ کرنا ہو گا.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@