ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کے حق میں نہیں: ترکی

انقرہ، 29 جون، ارنا - ترکی کے صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے اقتصادی مفادات کے مطابق عمل کرتے ہیں اسی لئے ہم ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے حق میں نہیں ہے.

یہ بات ترک ایوان صدر کے ترجمان 'ابراہیم کالن' نے امریکی چینل بلومبرگ کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں ںے ایرانی تیل کی خریداری بند کرنے کے امریکی مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک اور اہم تجارتی پارٹنر ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف اہم معاہدے بالخصوص تیل و گیس کے حوالے سے موجود ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لئے ترکی ایسے کوئی خطرناک اقدام میں شریک نہیں ہوگا جس سے اس کے مفادات کو نقصان پہنچے.

ترکی کے صدارتی ترجمان نے کہا کہ ترکی، علاقائی ممالک اور یورپ کی طرح ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کی منصوبہ بندی کے خلاف ہے کیونکہ اس اقدام سے ترکی اور یورپی کمپنیوں کو نقصان پہنچے گا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے مئی میں ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر دستخط کرنے والے دیگر ممالک جن میں جرمنی، فرانس، روس، برطانیہ اور چین سمیت یورپی یونین شامل ہیں، اسے بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں.

اس کے علاوہ امریکہ دنیا کے تمام ممالک سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو ختم کردیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@