ایران کی ایشیائی ریاستوں کو تیل برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم

تہران، 29 جون، ارنا - ایرانی تیل برآمدات کو روکنے کے امریکی اقدامات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے مئی کے مہینے میں ایشیائی ممالک کو سب سے زیادہ تیل فروخت کیا.

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی عزائم کے باوجود ایران نے ملکی تیل برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ آٹھ مہینوں میں ایران نے اپنی تیل برآمدات میں 15 فیصد اضافہ کیا جن میں سے زیادہ تر برآمدات ایشیائی ریاستوں کو کیا گیا ہے.

رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں ایران کے سرکاری اعداد و شمار اور عالمی جہازرانی تنظیم کا حوالہ دیا اور مزید کہا کہ چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا 4 اہم ایشیائی ممالک ہیں جنہوں نے مئی کے مہینے تک ایران سے سب سے زیادہ تیل خریدا ہے.

چار ایشیائی ممالک نے ایران سے تیل کی برآمدات بند کرنے کے امریکی مطالبہ کے باوجود مئی کے مہینے میں ایران سے مجموعی طور پر 18 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل درآمد کیا ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے مئی میں ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر دستخط کرنے والے دیگر ممالک جن میں جرمنی، فرانس، روس، برطانیہ اور چین سمیت یورپی یونین شامل ہیں، اسے بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں.

اس کے علاوہ امریکہ دنیا کے تمام ممالک سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو ختم کردیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@