ایران میں 25ویں عالمی زرعی اور خوراک نمائش کا انعقاد

تہران، 29 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں ''2018 ایران ایگروفوڈ'' کے نام سے خوراک، زرعی مصنوعات اور اس سے متعلق سازوسامان کی 25ویں بین الاقوامی نمائش کا آج بروز جمعہ افتتاح کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، اس نمائش میں 1300 سے زائد ملکی اور غیرملکی کمپنیاں شریک ہیں جن میں سپین، اسلواکیہ، آسٹریا، پاکستان، بلغاریہ، چین، ترکی، ڈنمارک، سری لنکہ، روس، جاپان، فرانس، کینیڈا، جنوبی کوریا، کینیا، جارجیا، ہالینڈ، بھارت اور یونان سمیت 31 ممالک شامل ہیں.

نائب ایرانی وزیر جہاد زراعت ''علی اکبر مہرفرد'' کی موجودگی میں اس نمائش کا افتتاح کردیا گیا اور اس موقع پر مختلف ملکی اور غیرملکی میڈیا نے اس تقریب کو کوریج دی.

تہران میں منعقدہ 25ویں عالمی خوراک اور زرعی اشیا کی نمائش مغربی ایشیا میں خوراک اور زراعت کی صنعت ست متعلق سب سے بڑی نمائش مانی جاتی ہے.

یہ نمائش 2 جولائی تک جاری رہے گی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@