ایرانی ٹیم نے ایشین کشتی رانی مقابلوں میں 3 تمغے جیت لئے

تہران، 29 جون، ارنا - جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین یوتھ کشتی رانی چیمپئن شپ مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے 2 طلائی اور ایک چاندی کے تمغے حاصل کرلئے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی ٹیم چار مرد اور چار خواتین پر مشتمل ہے جنہوں نے کشتی رانی کے مختلف مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

محسن شادی اور رضا قہرمانی نے ازبک، کوریائی، قازق، بھارت، ہانگ کانگ اور جاپانی ٹیموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا.

میلاد الہ وردیان اور شیرزاد قادری نے بھی دو رکنی ٹیموں کے درمیان مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا.

ان مقابلوں میں چار رکنی ایرانی خواتین ٹیم نے بھی چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@