ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں: چین

بیجنگ، 29 جون، ارنا - چین نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے عالمی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا.

اس موقف کا اعلان اقوام متحدہ میں تعینات چین کے مستقل مندوب 'ماو چھاو شو' نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

چین کے بین الاقوامی ریڈیو کے مطابق، ماو چھاو شو نے بتایا کہ بیجنگ کی جانب سے جوہری معاہدے کے تمام فریقین کے ساتھ تعمیری تعاون اور مشاور کا سلسلہ جاری رہے گا جس کا اصل مقصد اس عالمی معاہدے کو تحفظ فراہم کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ ایران کے جوہری مسئلے کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کرنے کی حمایت کی ہے اور اس کے حوالے سے عالمی سطح پر تخفیف جوہری ھتھیار کے عمل اور عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کرتا رہے گا.

چینی مندوب نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ چند فریقین کے درمیان موثر سفارتکاری اور مذاکرات کا نتیجہ ہے اس کے علاوہ ایران جوہری معاہدے کی قرارداد دنیا اور خطے میں اختلافات کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے ایک واضح مثال ہے.

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دیگر فریقین کے تعاون اور کاوشوں کا شکریہ ادا کیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@