امریکی عوام اپنے حکمرانوں کی ناانصافی سے تنگ آچکے ہیں: ظریف

تہران، 29 جون، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے قیدیوں، مظاہرین اور پناہ گزینوں سے متعلق امریکہ کے متعصبانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام اپنے حکمرانوں کی نا انصافیوں سے تنگ آچکے ہیں.

''محمد جواد ظریف'' نے اپنے ایک بیان میں امریکہ میں پُرامن احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد کے خلاف جبر و تشدد کے استعمال، جیلوں میں قیدیوں سے ناروا سلوک اور پناہ گزین اہل خانہ کو بچوں سے الگ کرنے اور ان کو پنجروں میں قید کرنے کے حوالے سے امریکی اقدامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں عوام اپنے حکمرانوں کی بدعنوانی، ناانصافی اور نااہلی سے تنگ ہیں اور دنیا ان کی آواز کو سن سکتی ہے.

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکمران نے اپنے عوام کے وسائل کو ہمیشہ برباد کیا ہے چاہئے وہ عراق اور افغانستان میں مہم جوئی کے ذریعے ہو یا ناجائز صہیونی ریاست سمیت دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والے دیگر جابر حکمرانوں کی حمایت ہو.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکمرانوں کے ایسے اقدامات سے صرف وہاں کے عوام کے رنج و مشکلات میں اضافہ ہوگا.

ظریف نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ امریکہ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہنے سے کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہئے. امریکی عوام اپنے حکمرانوں سے یہ مطالبہ کررہےہیں کہ وہ ملکی وسائل کو برباد نہ کریں اور عوام کی ضروریات کو پورا کریں تا کہ دنیا کے سب سے امیر ترین ملک میں 4 کروڑ افراد غربت کی زندگی نہ گزاریں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@