باکو کا ایران آذربائیجان ثقافتی مرکز کے قیام کا خیرمقدم

باکو، 28 جون، ارنا - آذربائیجان کی حکومت نے باکو میں ایران،آذربائیجان ثقافتی مرکز کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے.

آذربائیجان کے وزیر سیاحت اور ثقافت 'ابوالفضل قرایف' نے اپنے ایرانی ہم منصب 'عباس صالحی' کے ساتھ ملاقات میں مشترکہ ثقافتی مرکز کے قیام کے حوالے سے اپنے آمادگی کا اظہار کیا.

انہوں نے ایران میں آذربائیجان کے ثقافتی مرکز کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان میں ایرانی ثقافتی مرکز دونوں ممالک کے مشترکات کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے.

انہوں نے ایرانی ہنرمندوں اور آرٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے ثقافتی روابط کے علاوہ ہر سطح پر تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں.

یاد رہے کہ ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامک گائیڈنس کے وزیر'عباس صالحی' نے ایک ثقافتی وفد کے ساتھ آذربائیجان کے پانج روزے دورے پر ہیں.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@