ایران کا سفارتی ذرائع سے جوہری معاہدے کو محفوظ بنانے پر زور

تہران، 28 جون، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان طے ہونے والے جوہری معاہدے کو سفارتی سطح پر محفوظ بنایا جانا چاہیے.

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کو جاری رکھنے کے لئے ہرممکن اقدام کئے گئے ہیں اور

اور ایران چاہتا ہے کہ عالمی جوہری معاہدے کو مستقبل میں جاری رکھنے کے حوالے سے سفارتی سطح پر سنجیدہ اقدامات کئے جائیں.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، ناجائز صہیونی حکومت اور سعودی عرب کی جانب سے ایران مخالف سازشوں سے پوری دنیا واقف ہے اور واشنگٹن کی یکطرفہ پالیسیوں سے ایران، چین اور کئی یورپی ممالک بھی واقف ہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@