صدر روحانی نے ایران کی سب بڑی ریفائنری خلیج فارس کے دوسرے فیز کا افتتاح کردیا

بندرعباس، 28 جون، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے جمعرات کے روز ملک کی سب سے بڑی ریفائنری 'خلیج فارس' کے دوسرے فیز کا افتتاح کردیا.

تفصیلات کے مطابق، خلیج فارس ریفائنری کے دوسرے فیز کے افتتاح سے پیٹرول کی پیداوار کی سطح یومیہ 24 ملین لیٹر تک پہنچ گئی ہے.

اس ریفائنری کے پہلے فیز کا افتتاح گزشتہ سال اپریل میں ہوا تھا.

اس سے پہلے ایران کے جنوبی صوبے بندرعباس کے دورے پر پہنچے کے بعد صدر روحانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستارہ خلیج فارس آئل ریفائنری کی تعمیر ایرانی ماہرین اور انجینئرز کی شاندار کارکردگی ہے جس کی مثال خطے اور دنیا میں بہت کم ملتی ہے.

ستارہ خلیج فارس تیل صفائی کرنے والی فیکٹری میں یومیہ کی بنیاد پر مائع گیس کی صفائی، اتپریرک کنورٹر، نفتا تیل کی صفائی، پیٹرول کی پیداوار کے مقصد سے مٹی کے تیل اور مائع گیس کی صفائی، ڈیزل، ایل پی جی اور جیٹ اینڈھن کی تیاری پر کام کیا جاتا ہے.

ایران کے جنوبی علاقے میں جنوبی پارس نامی توانائی زون سے 485 کلومیٹر لمپنی پائپ لائن ستارہ خلیج فارس فکٹری تک پہنچائی گئی ہے جس سے اس فیکٹری کو تیل مہیا کیا جاتا ہے.

ستارہ خلیج فارس ریفائنری کے تمام فیزوں کی تکمیل سے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کے شعبوں میں روزانہ 36 ملین بیرل پیٹرول اور 14 ملین بیرل ڈیزل تیار کیا جاتا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@