ایران میں جوہری ایندھن UF6 تیار کرنے والی فیکٹری کی باضابطہ سرگرمی کا آغاز

تہران، 28 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر 'اصفہان' میں قائم جوہری ایندھن کا ایک اہم جز UF6 بنانے والی فیکٹری نے اپنی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، یو ایف6 فیکٹری اصفہان میں قائم جوہری مرکز کے لئے ایندھن تیار کرنے والی اہم فیکٹری اور ملک کی جوہری صنعت کا بھی ایک اہم حصہ ہے.

یو ایف 6 فیکٹری کی سرگرمی کے آغاز کے بعد 9 سال کے عرصے میں پہلی بار یلو کیک کی کھیپ کو اس فیکٹری میں آف لوڈ کردیا گیا ہے.

ایران کے جوہری توانائی ادارے کے مطابق، یلو کیک کی کمی کی وجہ سے اصفہان کے یو سی ایف مرکز میں UF6 کی پیداوار 2008 سے بند پڑی تھی جبکہ جوہری معاہدے کے نفاذ، یلو کیک کی درآمدات اور ملک میں یلو کیک کی پیداوار کے بعد مذکورہ فیکٹری کو دوبارہ فعال بنانا میسر ہوا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق امریکہ کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے 4 جون کو حکم دیا تھا کہ جوہری معاہدے کے تحت ملک کی جوہری صنعت کے فروغ میں تیزی لائی جائے جس کے بعد جوہری توانائی ادارے نے اصفہان میں UF6 فیکٹری کو فعال بنانے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کردیا تھا.

یہاں ایک بات سب سے اہم ہے کہ اصفہان میں یو سی ایف کمپلیکس کی از سرنو سرگرمی کے آغاز اور یو ایف6 کی دوبارہ پیداوار سے نہ صرف ایران کی جوہری صنعت کے ایک ہم حصے کی ترقی میں تیزی آئی بلکہ یورینیم کی افزودگی کے لئے اصلی مواد کی تیاری کو بھی آسان بنادیا گیا ہے.

اس کے علاوہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت کو بڑھانے سے متعلق قائد اسلامی انقلاب کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا گیا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@