ایران خطے کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے : ایرانی وزیر خارجہ

تہران، 27 جون، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ 'جواد ظریف ' نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تعاون کی صورت میں خطے کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے.

یہ بات انہوں نے ازبکستان کے سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری'ویکٹور محمودف' کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی.


اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سلامتی ، استحکام اور اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے ٹاپ ایجنڈے پر شامل ہیں.
ازبکستان کے ساتھ تعمیراتی دور کے نئے آغاز پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقینا تہران اور تاشکند کے درمیان روابط کے فروغ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہیں.


ازبکستان کے اعلی عہدیدار نے اپنے دورے ایران کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام باہمی روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں.


1*271**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@