ایران اور پاکستان کھیلوں میں اپنا تعاون بڑھائیں : پاکستانی سابق کپتان

اسلام آباد، 27 جون، ارنا - پاکستان کے والی بال کے سابق کپتان 'عرفان نواز' نے ایران اور پاکستان کے درمیان کھیلوں کے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیا ہے.

ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تاریخی اور مذہبی مشترکات کی وجہ سے کھیل کے میدان کو فروغ مل سکے گا.

انہوں نے کہہا کہ 1996 میں جب پاکستان کی والی بال ٹیم قزوین میں ایک بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی تو میں بطور بہترین کہلاڑی منتخب ہوا جس کی وجہ سے دس سال تک ایران کے مختلف ٹیموں میں کھلینے کا موقع میسر ہوا.

ایران میں کھیلوں پر حکومتی سطح پر خصوصی توجہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں نوجوانوں اور جوانوں کھیلوں کی طرف میں خاصا دلچسپی رکھتی ہے جس کا مثال دوسرے ممالک میں کم دیکھنے کو ملتی ہے.

انہوں نے کہا ایران میں والی بال لیگ دنیا میں مشہور ہے جس کی وجہ سے دنیا کے معروف کھیلاڑی ایران کے م‍ختلف ٹیموں میں کھیلتے ہیں.

پاکستان کے سابق والی بال ٹیم کے کپتان نے کہا پاکستانی کھیلاڑی بھی ایرانی کھیلاڑیوں کے تجربات سے بھرپور فائدہ لے سکتے ہیں جس سے وہ اپنے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرسکتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا ایران میں حکومت کی کوشش رہتی ہے کہ ان کے جوان اور نوجوان مختلف کھیلوں کے ذریعہ صحت مند زندگی اختیار کریں اور یہی ایران اور پاکستان کے درمیان واضح فرق ہے.

پاکستان والی بال کے سابق سٹار نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ہمسایہ اور برادر ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کی سطح میں مزید فروغ حاصل ہو.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@