تہران، باکو ثقافتی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں

باکو، 27 جون، ارنا - ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائجان کے درمیان موسیقی، سنیما، تھیٹر، بصری فنون، کتابوں اور اشاعت کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں.

یہ بات سید عباس صالحی نے آذری صدر الہیام علییف کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کو ثقافتی شعبے میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے اقدامات کرنے ہوں گے.

ایرانی وزیر ثقافت باکو میں ایرانی ثقافتی ہفتے کے عنوان سے منعقدہ نمائش میں بطور مہمان خصوص شرکت کرنے کے لئے آذربائیجان کے دورے پر ہیں.

اس ملاقات میں آذری صدر نے ایران اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کی سطح اطمینان بخش ہے اور دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والے معاہدوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ تہران اور باکو دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لئے آمادہ ہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@