ایران میں اس وقت 3300 کانیں موجود ہیں

تہران، 27 جون، ارنا - ایرانی وزارت صنعت و تجارت اور کان کنی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اس وقت 3300 کانیں موجود ہیں جن سے بڑی تعداد میں معدنیات نکالی جارہی ہیں.

یہ بات نائب وزیر صنعت و تجارت برائے امور کان اور مصنوعات ''جعفر سرقینی'' نے اردبیل کے شہر میں ایک مقامی تقریب میں کہی.

تازہ ترین رپورٹ میں ملک میں کان کی تعداد 3300 بتائی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال اس کی تعداد 6 ہزار تھی.

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ 10 نئے کان کے فروغ کے لئے این او سی جاری کردیا گیا ہے ان میں سے 2 ہزار کان کو ضروری اشیاء سے تیار کیا گیا ہے.

ایرانی صوبے کرمان میں زیادہ تر کان قائم ہیں اور اعداد و شمار کے مطابق 498 کان کرمان ہیں جو ملک بھر کے کان کا 15 فیصد ہے.

گزشتہ حکومت کے وزیر صنعت نے کہا تھا کہ ایران میں 68 نئے معدنی مواد دریافت کی گئیں ہیں اور مجموعی طور پر ان مواد کے کل ذخائر 57 ارب ٹن ہے.

سابق وزیر صنعت و کان کنی نعمت زادہ کے مطابق، 60 فیصد معدنیات کو تعمیراتی مصالح میں استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ دیگر معدنیات سٹیل یا نان سٹیل میں شامل ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@