ایران، ایف اے ٹی ایف معاہدے میں شمولیت کا خواہاں نہیں

تہران، 27 جون، ارنا - اعلی ایرانی صدارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ حکومت عالمی انسداد منی لانڈرنگ گروپ (FATF) میں ہرگز شمولیت کی خواہاں نہیں ہے.

یہ بات صدر مملکت کے چیف آف سٹاف ''محمود واعظی'' نے بدھ کے روز تہران میں کابینہ کے اجلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ حکومت، ایف اے ٹی ایف معاہدے میں شمولیت کے کسی بھی منصوبے پر کام نہیں کررہی لہذا اس حوالے سے جو ریاست فیصلہ کرے گی ہم اس کے پابند رہیں گے.

یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ دنوں میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ پارلیمنٹ، انسداد دہشتگردی اور مالی بدعنوانی جیسے مسائل پر مستقل قانون سازی کرے.

انہوں نے عالمی انسداد منی لانڈرنگ گروپ (FATF) میں ایران کی شمولیت کے بل کے حوالے سے بھی فرمایا کہ ایرانی پارلیمنٹ بالغ اور عقل مند ادارہ ہے لہذا دہشتگردی اور مالی بدعنوانی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے پارلیمنٹ کی جانب سے مستقل قانون سازی کی ضرورت ہے.

قائد انقلاب نے مزید فرمایا تھا کہ اس بات کا بھی امکان ہوسکتا ہے کہ بعض عالمی معاہدے کے مفادات اچھے ہوں تا ہم اس قسم کے معاہدوں کو بنیاد بنا کر دوسرے معاہدوں میں شمولیت کا مطالبہ کرنا جن کا مقصد ہی واضح نہ صحیح نہیں ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@