عالمی شہرت یافتہ معذور ایرانی ویٹ لفٹر نیا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے پرعزم

تہران، 27 جون، ارنا - بین الاقوامی شہرت یافتہ معذور ایرانی ویٹ لفٹر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ جکارتہ میں ہونے والے پیرا ایشین گیمز میں 320 کلو گرام کا وزن اٹھا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے.

'سیامند رحمان' جنہوں نے 2016 ریو پیرا المپیک میں 310 کلوگرام وزن کو اٹھا کر دنیا کا طاقتور ترین معذور ویٹ لفٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا آج بھی اپنے اس عالمی ریکارڈ کو مزید بہتر کرنے کے لئے پُرعزم ہے.

انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ وہ 2018 پیرا ایشین مقابلوں کے لئےسو فیصد آمادہ ہیں اور وہ اس بار ویٹ لفٹنگ میں 320 کلوگرام وزن اٹھانے کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی معذور ٹیم کے نامور ویٹ لفٹر سیامند رحمان اس سے پہلے 2012 لندن اولمپیک اور 2016 ریو اولمپیک میں طلائی تمغے جیتے تھے.

انہوں نے 2016 اولمپیک میں 310 کلوگرام وزن اٹھاکر دنیا کے تمام ریکارڈ کو توڑ دیا اور اپنے حریف سے 75 کلوگرام زیادہ وزن اٹھانے پر انھیں طلائی تمغہ دیا گیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@