ورلڈکپ میں شریک ایران کے قومی فٹ بال کھیلاڑی وطن واپس پہنچ گئے، شہریوں کا والہانہ استقبال

تہران، 27 جون، ارنا – 2018ورلڈکپ گروپ بی کے تین میچز کھیلنے کے بعد وطن واپسی پر ایرانی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا.

2018روس فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ بی میں شریک اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم کے کھیلاڑی آج علی الصبح تقریباً ساڑھے تین بجے واپس وطن پہنچ گئے، تہران ایئرپورٹ پر قومی کھیلاڑیوں کے مداحوں اور فٹ بال فیڈریشن کے حکام کی جانب سے پھولوں کی پتیوں سے پرتباک استقبال کیا گیا.

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم تاہم ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لئے کوالفیائی کرنے میں ناکام رہی لیکن اپنے تینوں میچوں میں اپنی بھترین کارکردگی کا مظاہرہ کردیا.

ایرانی قائد انقلاب نے گزشتہ روز قومی کھیلاڑیوں کے نام ایک خصوصی پیغام میں 2018 روس ورلڈ کپ میں ان کی جد و جہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کھیلاڑیوں کو شاباش دے دی.

ایرانی صدر اور ایرانی مجلس کے اسپیکر نے بھی قومی کھیلاڑیوں، فٹ بال شعبے کے حکام بالخصوص قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کی قابل قدر کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ورلڈکپ میچوں میں ایرانی ٹیم کے بے مثال کارکردگی کو سراہا.

ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ تہران کے معروف فٹ بال اسٹیڈیم آزادی کو ایران کے ہسپانوی اور پرتگالی ٹیموں کے سنسنی خیز میچوں کو دیکھنے کے لئے کھول دیا گیا جہاں ایرانی خاندان بالخصوص خواتین اور ان اہل خانہ نے وہاں آکر اس میچ کو براہ راست نظارہ کردیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور پرتگال کا میچ 1-1 سے برابر ہونے اور ایران کے ورلڈکپ سے باہر جانے کے باوجود رات گئے تک تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے جشن منایا اور قومی کھیلاڑیوں کی کارکردگی پر جھوم اٹھے.

یاد رہے کہ 25 جون کو روس کے 2018 فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ بی کے آخری میچ ایران اور پرتگال کے درمیان ہوا جس کا نتیجہ 1-1 برابر رہا. تاہم ایرانی ٹیم اگلے مرحلے کے لئے کوالفیائی کرنے میں ناکام رہی.

ایران کے قومی کھیلاڑیوں نے اسی گروپ بی میں مراکش کو 1 گو سے ہرادیا تھا جبکہ ہسپانوی ٹیم کے خلاف اعلی کارکردگی کے باوجود 1 گول سے ہار گئے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@