گزشتہ 3 ماہ میں ایرانی تیل برآمدات میں قابل قدر اضافہ

تہران، 27 جون، ارنا - رواں ایرانی سال کے گزشتہ تین مہینوں میں یومیہ 24 لاکھ سے زائد بیرل تیل بیرون ملک برآمد کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے.

یہ بات حکومتی ترجمان ''محمد باقر نوبخت'' جو اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور نگرانی کے نائب صدر ہیں نے اپنے ایک بیان میں کہی.

اس موقع پر انہوں ںے کہا کہ حکومت نے تیل سے متعلق پابندیوں کا سامنا کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی ہے جبکہ اسی دوران ملکی تیل برآمدات میں بھی قابل قدر اضافہ ہوا ہے.

حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ تین مہینوں کے دوران 24 لاکھ 10 ہزار بیرل تیل کی فروخت کی توقع کی گئی تھی تاہم 28 لاکھ بیرل تیل فروخت ہوا جبکہ ہماری توقع تھی پر بیرل 55 ڈالر پر فروخت ہو مگر ایران فی بیرل 65 ڈالر میں فروخت کرنے میں کامیاب ہوا.

انہوں نے کہا کہ اگر یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی ایرانی تیل پر پابندیاں لگا بھی لیں تو اہم ان سے نمٹنے کے کئے آمادہ ہیں.

یاد رہے کہ گزشتہ شمسی سال کے دوران ایران کی تیل آمدنی 50 ارب ڈالر رہی تھی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@