ایرانی وزیر ثقافت کا دورہ آذربائیجان، صدر علییف سے ملاقات

باکو، 26 جون، ارنا - ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامک گائیڈنس جمہوریہ آذربائیجان کے پانچ روزہ دورے پر باکو پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر 'الہام علییف' سے ملاقات کی ہے.

ملاقات میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کے توسیع کے لئے مختلف حوالوں سے گفتگو ہوئی.

ایرانی وزیر ثقافت اور ان کے ہمراہ وفد آذربائیجان میں ایران کے 'ہفتہ ثقافت' کے عنوان سے منعقد ہونے والے مختلف تقریبوں میں شرکت کریں گے جس میں وہ اپنے خطاب میں ایران اور آذربائیجان کے درمیان ثقافتی روابط کے توسیع پر زور دیں گے.

اس دورے میں ایرانی وزیر، آذربائیجان کے مختلف ثقافتی شخصیات اور مشہور ہنرمندوں سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کے فروغ کے سلسلے میں تبادل خیال کیا جائے گا.

اس پانج دن کے دورہ کے اختتام پرایرانی وزیر ثقافت ، آذربائیجان کے تاریخی شہر 'گنجے' کا بھی دورہ بھی کریں گے جس میں مختلف تقریبوں میں ان کے ہمراہ موجود ایرانی موسیقار اپنا ہنرکا جوہر ایرانی ہنر کے چاہنے والوں کو دیکھائیں گے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@