امریکہ، ایران اور عراق  کا مشترکہ دشمن ہے: ولایتی

تہران، 26 جون، ارنا - ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کا مشترکہ دشمن ہے اور امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنا دونوں ممالک کا ہدف ہے.

یہ بات علی اکبر ولایتی نے منگل کے روز تہران میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی دانشوروں کے وفد کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران،عراق کے درمیان مختلف سطحوں پر مشترکات موجود ہیں جیسا کہ دونوں ممالک کے درمیان 1200 کلو میٹر مشترکہ سرحد، ثقافتی اور مذہبی مشترکات اور ناجائز صہیونی حکومت کے خلاف مشترکہ مزاحمتی پالیسیاں اور امریکی سازشوں کے خلاف ملکی دفاعی پالیسیاں شامل ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے پاس وسیع قدرتی ذخائر موجود ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان سالوں پرانا مذہبی اور ثقافتی حیثیت سے ایک مضبوط رشتہ قائم ہے.

عراقی وفد کے سربراہ بین الاقوامی سینٹر برائے بیلڈی مطالعہ مرکز کے سربراہ یاسر عبدل حسین نے دورہ ایران پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان روابط اور سائنسی اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@