پاکستانی باکسر ایشیائی مقابلوں کیلئے ایران میں تربیت لیں گے

اسلام آباد، 26 جون، ارنا - پاکستانی باکسنگ فیڈریشن (PBF) کی جانب سے پاکستانی باکسرز کو ایشیائی مقابلوں کیلئے تربیت کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران بھیجا جائے گا.

پاکستانی باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ 18 اگست سے 2 ستمبر تک جکارتہ میں ہونے والے ایشیائی مقابلوں کے حوالے سے پاکستان سپورٹس کمپلکس میں باکسنگ کا تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا ہے.

پاکستان باکسنگ فیڈریشن ملک بھر میں باکسنگ کے شوقین حضرات کیلئے باکسنگ کے کیمپ اور مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر باکنسگ کے کھیل میں اچھی کارکردگی سامنے آئے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@