ایران جوہری معاہدہ عالمی امن و سلامتی کے لئے نہایت اہم ہے: سربراہ اقوام متحدہ

نیویارک، 26 جون، ارنا - اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ عالمی امن اور سلامتی کے لحاظ سے نہایت اہمیت رکھتا ہے.

یہ بات انٹونیو گیٹرس نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سیکورٹی کے عنوان سے منعقدہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے خلیج فارس میں عدم استحکام اور سیکورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کویت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں.

اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اتفاق رائے سے اس حوالے سے آواز بلند کریں اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ممالک بھی اس حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@