ایران اور یورپ کا سالانہ تجارتی حجم 22 ارب یورو تک پہنچ گیا

تہران، 26 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان حالیہ برسوں میں معاشی تعاون میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سالانہ تجارتی سرگرمیوں کی سطح 22 ارب یورو تک پہنچ گئی ہے.

یہ بات ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے نائب صدر' پدرام سلطانی' نے ایران میں منعقدہ تیسری بین الاقوامی مشینری اور صنعتی آلات کی نمائش کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ایران اور یورپ کے درمیان دیرینہ اقتصادی تعلقات موجود ہے جو حالیہ برسوں میں سیاسی وجوہات کی وجہ سے کچھ تبدیلیوں کا شکار ہو چکے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے یورپی ممالک نے ایرانی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایران میں ایک دفتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے.

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ خطی اور یورپی ممالک میں خوشحالی، سلامتی، امن اور استحکام کا قیام باہمی اقتصادی تعاون کے ذریعے ممکن ہے.

تفصیلات کے مطابق، تیسری بین الاقوامی مشینری اور صنعتی آلات کی نمائش تہران میں جاری ہے جس میں 14 ممالک بشمول جرمنی، اٹلی، فرانس، ہالینڈ، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، چین، تائیوان، جاپان، چیک اور روس کے نمائندے شریک ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@