ایرانی سپریم لیڈر کی قومی فٹ بال کھیلاڑیوں کو شاباش

تہران، 26 جون، ارنا - ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے 2018 روس ورلڈکپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایرانی قومی فٹ بال کھیلاڑیوں کو شاباش دے دی.

قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے منگل کے روز قومی کھیلاڑیوں کے نام ایک خصوصی پیغام میں ان کی جد و جہد کو خراج تحسین پیش کیا.

یاد رہے کہ روس کے 2018 فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ بی کے آخری میچ ایران اور پرتگال کے درمیان ہوا جس کا نتیجہ 1-1 برابر رہا. تاہم ایرانی ٹیم اگلے مرحلے کے لئے کوالفیائی کرنے میں ناکام رہی.

ایران کے قومی کھیلاڑیوں نے اسی گروپ بی میں مراکش کو 1 گول سے ہرادیا تھا جبکہ ہسپانوی ٹیم کے خلاف اعلی کارکردگی کے باوجود 1 گول سے ہار گئے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@