ایران اور روسی وزرائے خارجہ کا جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

ماسکو،26 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

روسی دفتر خارجہ کے مطابق، 'محمد جواد ظریف' نے گزشتہ روز اپنے روسی ہم منصب 'سرگئی لاوروف' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں کچھ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی.

اس ٹیلی فونک مذاکرات کا اہم محور بحیرہ کیسپیئن کے ممالک کا پانچواں سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کی فراہمی اور جوہری معاہدے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا تھا.

بحیرہ کیسپیئن کے ممالک کا پانچواں سربراہی اجلاس اگست کے مہینے میں قازقستان میں منعقد ہوگا جس کا مقصد ممالک کے درمیان قانونی نظام کو حتمی شکل دینا ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@