ایران کے سرحدی علاقے میرجاوہ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت

زاہدان، 26 جون، ارنا - ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فورس نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی مشرقی سرحدی علاقے ''میرجاوہ'' میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے.

پاسداران انقلاب بری فورس کے قدس کور کے مطابق، گزشتہ رات تکفیری گروہوں سے وابستہ دہشتگرد عناصر میرجاوہ کے تہلاب علاقے سے ملک کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے تاہم سیکورٹی فورسز کی بر وقت کاروائی نے ان کی سازش کو بے نقاب کردیا.

دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور ہلاک اور ان میں سے بعض زخمی ہوگئے جبکہ باقی دہشتگرد پاکستان کے حدود فرار ہوگئے.

اس آپریشن کے دوران اہل سنت کے دو رضاکار اور پاسداران انقلاب کا ایک اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ میرجاوہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان سے 75 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے جس کی سرحدین پاکستانی سرزمین سے ملتی ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@