ایران کا فرانس اور یورپی یونین سے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کا مطالبہ

تہران، 26 جون، ارنا - ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر نے کہا ہے کہ ہماری توقع ہے کہ فرانس سمیت یورپی یونین کے رکن ممالک موجودہ صورتحال میں ایران سے کئے گئے وعدوں پر فوری عمل کریں.

یہ بات 'غلامحسین شافعی' نے پیر کے روز پیرس میں فرانس کے ایوان صنعت اور تجارت کے سربراہ 'دیدئر کلنگ' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع میں فریقین نے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے ایوان صنعت اور تجارت کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.

اسلامی جمہوریہ ایران کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اقتصادی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی ایوان صنعت اور تجارت آٹوموٹو اور توانائی شعبوں میں موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور اقتصادی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے فرانس کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے.

اس موقع میں فرانس کے ایوان صنعت اور تجارت کے سربراہ نے ایران اور فرانس کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہو‏ئے کہا کہ ایران اور فرانس کے اقتصادی تعلقات کے راستے میں امریکہ کی رکاوٹوں کے باوجود فرانس، ایران میں فرانسیسی کمپنیوں کی اقتصادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@