فٹ بال ورلڈکپ، ایرانی کھیلاڑیوں نے دنیا کو حیران کردیا: لاریجانی

تہران، 26 جون، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے قومی کھیلاڑیوں کی جد و جہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میچوں میں قومی ہیروز نے بے مثال کارکردگی قائم کردی.

علی لاریجانی نے آج بروز منگل قومی کھیلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں مزیدکہا کہ ایرانی ٹیم نے پرتگالی ٹیم کے ساتھ اپنے گزشتہ رات کے اچھے اور حسین میچ میں اپنی تمام صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر ایرانی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کیا.

انہوں نے قومی کھیلاڑیوں، فٹ بال شعبے کے حکام بالخصوص قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کی قابل قدر کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا.

یاد رہے کہ روس کے 2018 فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ بی کے آخری میچ ایران اور پرتگال کے درمیان ہوا جس کا نتیجہ 1-1 برابر رہا. تاہم ایرانی ٹیم اگلے مرحلے کے لئے کوالفیائی کرنے میں ناکام رہی.

ایران کے قومی کھیلاڑیوں نے اسی گروپ بی میں مراکش کو 1 گول سے ہرادیا تھا جبکہ ہسپانوی ٹیم کے خلاف اعلی کارکردگی کے باوجود 1 گول سے ہار گئے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@