ایران جوہری معاہدہ: اپنے وعدوں پر قائم ہیں: فرانس

نیو یارک، 26 جون، ارنا - فرانس نے ایران جوہری معاہدے کو اجتماعی کوششوں کا مثبت نتیجہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک ایران اپنے وعدوں پر قائم رہے گا ہم بھی اس معاہدے کے نفاذ میں اپنی ذمے داری ادا کرتے رہیں گے.

یہ بات اقوام متحدہ میں تعینات فرانسیسی مندوب فرانسس دیلٹرے نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی سیکورٹی سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے جوہری معاہدے کے حوالے سے سلامتی کونسل کے بنیادی کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ قرارداد 2231 کو پاس کرکے ہم نے دیکھایا کہ جوہری معاہدے کو مشترکہ حمایت حاصل ہے.

فرانس کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ عالمی برادری کے مشترکہ عزم اور حقیقی نقطہ نظر کا نتیجہ ہے جس کے نفاذ پر ہم پابند رہیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ بلیسٹک میزائل اور خطے میں ایران کے کردار پر ہمیں تحفظات ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ان تحفظات کو دور کیا جائے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@