ایرانی صدر کا قومی فٹ بال ٹیم کے کھیلاڑیوں کو خراج تحسین

تہران، 26 جون، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے قومی فٹ بال ٹیم کے کھیلاڑیوں کو 2018 روس ورلڈکپ میں قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے قوم کے خواب کو پورا کرنے کے لئے بے مثال جد و جہد کی.

صدر مملکت ڈاکٹر ''حسن روحانی'' نے قومی کھیلاڑیوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ انہوں نے ہر دل عزیز ایرانی قوم کے خواب کو پورا کرنے کے لئے جنگ لڑی.

انہوں نے کہا کہ قومی کھیلاڑیوں نے اپنی صلاحیت اور خودانحصاری سے مثال قائم کردی اور قوم کے سر کو فخر سے بلند کردیا.

ڈاکٹر روحانی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کو اپنے ان جوانوں پر فخر ہے.

انہوں نے کہا کہ قومی کھیلاڑیوں نے فٹ بال ورلڈکپ کے تمام میچوں میں پرعزم ہو کر کھیلا اور دنیا کے سامنے اپنی انتھک کوشش اور قومی یکجہتی کو پیش کیا.

ایرانی صدر نے قومی کھیلاڑیوں، فٹ بال شعبے کے حکام بالخصوص قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سب کے لئے اللہ رب العزت سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا.

یاد رہے کہ روس کے 2018 فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ بی کے آخری میچ ایران اور پرتگال کے درمیان ہوا جس کا نتیجہ 1-1 برابر رہا. تاہم ایرانی ٹیم اگلے مرحلے کے لئے کوالفیائی کرنے میں ناکام رہی.

ایران کے قومی کھیلاڑیوں نے اسی گروپ بی میں مراکش کو 1 گول سے ہرادیا تھا جبکہ ہسپانوی ٹیم کے خلاف اعلی کارکردگی کے باوجود 1 گول سے ہار گئے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@