افغانستان نے ایران مخالف امریکی پابندیوں سے استثنی کا مطالبہ کیا ہے

کابل، 25 جون، ارنا - افغان دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے استثنی کا مطالبہ کرتی ہے.

یہ بات سبغت اللہ احمدی نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور افغانستان نے اس معاہدے کے نتیجے میں امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے حوالے سے استثنی کا مطالبہ کیا ہے.

اس موقع پر انہوں نے افغانستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ ایران میں لاکھوں افغان مہاجرین موجود ہیں اور ایران کی جانب سے ان کے مکمل حقوق ادا کئے جا رہے ہیں جس کے لئے افغان حکومت ایران کے اہم کردار کو ہمیشہ سراہتی رہی ہے.

ایران کی بندرگاہ چابہار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران، افغانستان کے درمیان مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات موجود ہیں اور بلاشبہ چابہار بندرگاہ میں افغانستان کی جانب سے بھی سرگرمیوں میں دلچسپی لی جائے گی.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@