معذور ایرانی رنرز نے عالمی دوڑ کے مقابلوں میں 23 تمغے جیت لئے

تہران، 25 جون، ارنا – معذور ایرانی ایتھلیٹس نے تیونس میں عالمی ایتھلیٹکس مقابلوں میں 23 تمغے حاصل کر لیے.

بین الاقوامی ایتھلیٹکس ٹورنامنٹ کا پیر کے روز تیونس میں اختتام ہو گیا جس میں میں حصہ لینے والے معذور ایرانی کھیلاڑیوں نے 23 تمغے( 14 سونے، 4 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے) اپنے نام کر لیے.

تفصیلات کے مطابق، عالمی ایتھلیٹکس مقابلے 22 سے 24 جون تک تیونس میں منعقد کئے گئے جس میں 17 ممالک کے کھیلاڑیوں نے حصہ لیا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.