ایران نے گزشتہ سال 50 ارب ڈالر خام تیل بیرون ملک برآمد کیا

تہران، 25 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی گزشتہ شمسی سال میں تیل برآمدات کی آمدنی 90 سے 95 ارب ڈالر رہی ہے جس میں 50 ارب ڈالر خام تیل اور 20 ارب ڈالر پیٹروکیمیل مصنوعات شامل ہیں.

یہ بات نائب ایرانی وزیر تیل 'حبیب اللہ بی طرف' نے پیر کے روز تہران میں ایرانی گیس اور تیل صنعت سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی تیل اور تیل کی مصنوعات کے 70 فیصد کو بیرون ملک میں برآمد کی ہے.

بیطرف نے مزید بتایا کہ ملک میں تیل اور گیس کے بہت ذخائر موجود ہے اسی لیے ایرانی تیل صنعت، عالمی سطح پر اور تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک میں ایک اعلی پوزیشن کا حامل ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@