امریکی علیحدگی کے باوجود جوہری معاہدہ برقرار ہے: ایران

تہران، 25 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کی موثر حکمت عملی کی بدولت جوہری معاہدہ امریکی علیحدگی کے باوجود اب بھی اپنی جگہ برقرار ہے.

یہ بات ترجمان دفترخارجہ ''بہرام قاسمی'' نے پیر کے روز تہران میں اپنی ہفتہ وار پریس برینفگ کے دوران ملکی اور غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ آج جو شخص جوہری معاہدے سے بدحال اور تذبذب کا شکار ہے وہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہے اور آج امریکہ کے سوا تمام فریقین اس معاہدے پر عمل درآمد کررہے ہیں.

قاسمی نے کہا کہ ہمیں غلطی کا شکار نہیں ہونا چاہئے، جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق ہماری نظر صرف 3 یورپی ممالک ہی پر نہیں بلکہ اس معاہدے میں چین اور روس بھی شامل ہیں جن کے بھی کردار اہم ہے لہذا صرف یورپ نہیں بلکہ تمام فریقین کو چاہئے کہ اپنی ذمے داریاں ادا کریں.

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کے جانب سے کسی بھی قسم کے پیکیچ یا منصوبہ روس اور چین کی رضامندی بھی ہونی چاہئے کیونکہ ہم جوہری معاہدے کو چین اور روس سے الگ نہیں سمجھتے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@